A Simple and Effective Tip to Loss Weight in Short Time And See Results in 1 Week
چھوٹا سا انتہائی آسان مگر یقین مانیں لاجواب اثر والا فیٹ کٹر ڈرنک ہے جو میرا آل ٹائم فیورٹ ہے۔ بس ایک ہفتہ آزما کر دیکھیں جتنا مرضی ڈھیٹ وزن ہو میرے اس فیٹ کٹر ڈرنک کے سامنے ٹک نہیں سکتا۔
*🔖ایک گلاس پانی کو چائے والے صاف برتن میںاُبالیں۔ جب پانی اُبلنے لگ جائے تو ایک چائے کا چمچ ثابت اجوائن ڈالیں. یاد رکھیں پسی ہوئی نہیںڈالنی.لہسن کے 2 چھلے ہوئے جوے بھی ڈال لیں. آدھا منٹ اُبلنے دیں پھر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر گلاس میں چھان کر ڈال لیں اس جادو کے فیٹ کٹر ڈرنک کو ناشتے سے پندرہ منٹ پہلے پئیں۔*
جتنا یہ آسان ہے کام اس کا اتنا ہی زبردست ہے. ایک بار صرف ایک ہفتہ اسے آزما کر دیکھیں آپ کو مزہ آجائے گا. وزن کم ہونے لگے تو ایک مہینہ استعمال کریں.
*🍁ایک مہینے میںجتنا بھی وزن گر گیا شکر کریں اور اسے بند کردیں. اس ڈرنک میں بس یہ ایک افسوس کی بات ہے کہ اسے ایک مہینے سے زیادہ نہیں پی سکتے۔*
*🔖بہرحال پھر بھی کم از کم نہیںتو 5 سے 6 کلو وزن تو غائب ہو ہی جاتا ہے اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیںہے۔🔖اب وہی مرغی کی ایک ٹانگ… دودھ پلانے والی مائیں اور حاملہ خواتین کیلئے نہیںہے. ایک بات اور جن لوگوں کا معدہ کمزور ہے وہ پہلے آدھے چائے کا چمچ اجوائن اور ایک لہسن کے جوے سے بنائیں اور آدھا گلاس سے سٹارٹ کریں تاکہ معدہ قبول کرلے اگر پھر بھی راس نہ آئے اور گیس وغیرہ کرے تو چھوڑ دیں. ویسے مجھے کسی بندے بندی نے کبھی اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی لیکن پھر بھی احتیاط بہتر ہے باقی جن کا معدہ ٹھیک ہے وہ فائدہ لازمی اٹھالیں۔ خواتین اور مرد دونوں کیلئے بیسٹ رزلٹ ہے۔
Comments